وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ابھرتے انسانی المیے سے بروقت نمٹنے کی ضرورت ہے۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طحہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال میں بہتری لانا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی مدد نہ کی گئی تو صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے، افغان صورتحال کے ہمسایوں پر اور پوری دنیا پر اثرات ہوں گے۔
او آئی سی کے وزراء خارجہ کے خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانوں کی مدد سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری نے افغانستان کے لیے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔
اجلاس میں او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تعیناتی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین براہیم طحہ نے کہا کہ موسم سرما کو سامنے رکھتے ہوئے افغان عوام کی مدد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے افغانوں کے لیے خاص اکاؤنٹ اوپن کیا ہے، امید ہے دنیا بھر کی جانب سے اس اکاؤنٹ میں تعاون کیا جائے گا۔
او آئی سی حسین براہیم طحہ نے مزید کہا کہ افغانوں کی مدد سے متعلق سعودی عرب اور پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔