وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے تقریر میں کہا کہ ہمیں افغان عوام کا سوچنا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے نے بہترین گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے نتیجے میں افغان عوام کے لیے پہلا مربوط قدم اٹھایا گیا ہے، آج وزیر اعظم نے افغانستان سے متعلق تجویز پیش کی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ افغان حکومت کو نہیں افغان عوام کو دیکھیں، افغانستان کی معیشت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب تک افغانستان کی معیشت اندرونی سطح پر مضبوط نہیں ہوگی کامیابی نہیں مل سکتی۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ تمام بڑے ممالک کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس کے شرکاء نے وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔