ملائیشیا میں شدید بارشوں کے باعث 8 ریاستوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، دارالحکومت کوالالمپور سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کی متاثرہ ریاستوں سے 30 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کروایا گیا ہے۔
اس حوالے سے ملائیشیا کے وزیراعظم نے بتایا کہ ریاست سیلنگور میں 15 ہزار افراد 100 سے زائد بحالی مراکز میں منتقل ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش عام حالات میں ایک ماہ کی مجموعی بارش کے برابر تھی۔
دریں اثنا خبر ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے ملائیشیا بھر میں آج کی شدید بارشوں کی وارننگ واپس لے لی ہے۔
واضح رہے کہ ملائیشیا میں جمعے سے جاری بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور کئی علاقے ڈوب گئے ہیں۔