• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران سرحد پر کسٹم اسٹاف، تاجروں اور مسافروں کو سہولیتں فراہم کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے پاک ایران سرحد اور تفتان میں نئے قائم این ایل سی بارڈر ٹرمینل کا دورہ کیا، انہوں نے این ایل سی حکام کو ہدایت کی کہ وہ کسٹم اسٹاف، تاجروں اور مسافروں کو سہولیات فراہم کریں، انہوں نے کسٹمز بیگیج اینڈ امیگریشن ہال کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ اور ایف آئی اے حکام کی طرف سے بریفنگ دی گئی ، انہوں نے نئے تعمیر شدہ کسٹمز کمپلیکس کا دورہ بھی کیا اور دور دراز علاقے میں انفراسٹرکچر کے قیام پر کلکٹریٹ آف اپریزمنٹ کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے تفتان میں تعینات افسران اور اہلکاروں کیلئے عمارت میں مناسب رہائش کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فروری 2022کے اختتام تک اس پروجیکٹ کی تکمیل کو یقینی بنائیں، انہوں نے مقامی تاجروں کے تعاون سے پاکستان کسٹمز کی طرف سے تعمیر کردہ مسجد کا بھی افتتاح کیا، بعد ازاں چیئرمین ایف بی آر نے اعجاز خان سنجرانی کی قیادت میں مقامی اور تفتان، مشخیل اور نوکنڈی کے عمائدین اور معززین کے ساتھ ملاقات کی۔

تازہ ترین