اسلام آباد(آئی این پی)اسلامی نظریاتی کونسل کا سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے اہم اجلاس (آج)پیر کو ہوگاجس میں سانحہ سیالکوٹ، اسباب وعوامل، ریاست اور عوام کی ذمہ داریاں اور تشدد کے بڑھتے ہوئے رحجان و واقعات کے خاتمے کیلئے تجاویزکا یک نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین کے علاوہ ماہرین سماجیات، جرمیات، نفسیات، اور قانون کے علاوہ متعلقہ پولیس افسران کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، اجلاس می ایسی پالیسی و تجاویز مرتب کی جائیں گی جن کے نتیجے میں معاشرے سے تشدد اور لا قانونیت کے رحجانات کے خاتمے میں مدد مل سکے۔