• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سردی برقرار، قلات میں درجہ حرارت منفی 9، کوئٹہ میں منفی 8 ہوگیا

کراچی (نیوزڈیسک) ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ، قلات میں درجہ حرارت منفی 9اور کوئٹہ میں منفی 9ریکارڈ کیا گیا ، کراچی میں بھی سائبیرین ہوائوں کے ڈیرے ، اتوار کے روز کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی کی لہر 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مختلف شہروں میں فلائٹ اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

تازہ ترین