مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف کیسز میں گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں اور ان کیسز میں انکوائریاں بھی ہوئیں۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ عدم شواہد کی بنیاد پر یہ کیسز عدالتوں میں آگے نہیں بڑھ رہے، حکومت ذاتی انتقام لینے پر عوام کے پیسے خرچ کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خانیوال الیکشن میں لوگ پرانا پاکستان واپس لانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔