• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


 شوکت ترین  خیبر پختونخوا سے  سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔

شوکت ترین خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

شوکت ترین کو 122 میں سے 87 ووٹ ملے  ہیں جبکہ 9 ووٹ مسترد ہوئے۔

اے این پی اور جے یو آئی ف کے امیدواروں کو 13،13ووٹ ملے۔

سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ دینے پر عمران خان کا مشکور ہوں۔

 شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی خیبر پختونخوا کے لیے کام کیا، اب بھی کریں گے، عوام کی سہولت کے لئے کئی مفید پروگرام لائے ہیں، بلا سود زرعی قرضے بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر بن کر دلجوئی سے عوام کے لیے کام کروں گا۔

شوکت ترین نے کہا کہ بغیر سود کے زرعی قرضے اور مکان کے لیے قرضے دیں گے، ہم 40 لاکھ گھرانوں کو قرضے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کے پی کو ہائیڈل پاور کا نفع ملے، بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کوشش کریں گے۔

 شوکت ترین نے کہا کہ خوردنی تیل کی قیمیتں دُگنی ہوگئی ہیں، کوئلہ بھی مہنگا ہوگیا ہے، پاکستان اکیلا نہیں پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی ہے، امریکا بھی مہنگائی سے متاثر ہوا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ مقامی قیمیتں سنبھالی ہوئی ہیں جو سبسڈی دے سکتے ہیں دے رہے ہیں، معیشت 5سے 6 فیصد سے بڑھ رہی ہے، معیشت میں بہتری سے مہنگائی میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ بطور سینیٹر ہر مہینے خیبرپختونخوا آیا کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں شوکت ترین نے کہا کہ الیکشن ہارنا، جیتنا وقت کی بات ہوتی ہے۔

تازہ ترین