• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت امیگریشن قوانین، برطانوی ویزا درخواستوں میں نمایاں کمی

برطانیہ میں ہنر مند کارکنوں اور صحت اور نگہداشت کے کارکنوں کے لیے 2025 میں ویزا کی درخواستوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 

حکومتی پابندیوں کی وجہ سے 2024 کے مقابلے میں صحت اور دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کے ویزوں میں 62 ہزار، ہنر مند کارکنوں کے ویزوں میں 47 ہزار 200 اور فیملی ویزے میں 10 ہزار 700 کی کمی ہوئی ہے۔ 

نئے قوانین میں خاندانوں اور افراد پر اعلیٰ سطح کی تنخواہ، دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور طلباء کے لیے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جبکہ مستقل رہائش اور خاندان کی بحالی کے لیے سخت معیار طے کیے گئے ہیں۔ 

اس سال خالص ہجرت 2 لاکھ سے کم ہونے کی توقع ہے جو 2005 کے بعد سب سے کم سطح ہوگی۔ 2023 میں ایسے افراد کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار تھی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید