موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث آج بھی 4 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ 67 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق پشاور دوحہ کے مابین غیرملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ لاہور مشہد کے درمیان غیرملکی ایئر لائن کی 2 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ کی 27 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 5 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے۔
پشاور ایئرپورٹ پر 6، ملتان 5، کراچی 16 جبکہ لاہور کی 10 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔