سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کا کیس کل سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، عدالت نے اسحاق ڈار سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔
دوسری طرف اسحاق ڈار کے مفرور ہونے کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کے نوازش پیرزادہ نے اسحاق ڈار کی اہلیت چیلنج کی تھی۔
سپریم کورٹ نے عدم پیشی پر اسحاق ڈار کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے۔