• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی، ناردرن نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ میں ناردرن کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

محمد ہریرا کی شاندار ٹرپل سنچری کے بعد مبصر علی نے دوسری اننگز میں6 کھلاڑی آؤٹ کرکے ناردرن کو بلوچستان کیخلاف اننگز اور 170 رنز سے فتح دلا دی۔

اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر کھیل کے تیسرے روز ناردرن نے بلوچستان کو مکمل آؤٹ کلاس کردیا۔

بلوچستان کے پہلی اننگز کے اسکور 305 رنزکے جواب میں ناردرن نے پہلی اننگز 4 وکٹ پر 621 رنز بناکر ڈکلیئر کی، محمد ہریرا نے 311 رنز کی اننگز کھیلی۔

316 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد بلوچستان دوسری اننگز میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی، مبصر نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فائنل میں ناردرن کا مقابلہ کس سے ہوگا، اس کا فیصلہ سندھ کے سدرن پنجاب اور کے پی کے، سینٹرل پنجاب کیخلاف میچ کے بعد ہوگا۔

تازہ ترین