• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی کی بات پر شاہین آفریدی کی ہنسی چھوٹ گئی

لاہور قلندرز کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی تبدیلی کی بات پر ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔

لاہور قلندرز کا کپتان مقرر ہونےکے موقع پر شاہین شاہ آفریدی سے سوال و جواب ہوئے تو وہ ایک لمحے پر ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔

صحافیوں نے شاہین شاہ آفریدی سے تبدیلی کے حوالے سے بات کی، تو لاہور قلندرز کے نئے کپتان کی لفظ ’تبدیلی‘ ذہن میں آتے ہی ہنسی چھوٹ گئی۔

انہوں نے جواب دیا کہ کوشش کریں گے کہ تبدیلی لے کر آئیں اور وہ اچھی والی تبدیلی تو لاسکتے ہیں۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز ٹیم نہیں اُن کےلیے فیملی کی طرح ہے، ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،یہ میرے لیے ایک بڑا موقع ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے لیے لاہور قلندرز کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے، سو فیصد پرفارم کریں گے، فاسٹ بولرز اچھا کپتان ثابت ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین