نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بہت پُرامید ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ ایجوکیشن فورم میں خطاب اور پھر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نوجوان جدید علوم کے ذریعے وطن کی ترقی کےلیے پُرجوش انداز میں کام کر رہے ہیں۔
ملالہ نے کانفرنس میں فلسطین، لبنان اور افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ ترقی کے سفر میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی طالبات اپنے مسائل کو سمجھتی ہیں، ان کے پاس ان کے حل بھی موجود ہیں۔ افغانستان میں لڑکیاں چھپ کر تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ملالہ نے طلبی کے ساتھ ایک گول میز اجلاس میں بھی شرکت کی اور کوئز مقابلے میں بھی حصہ لیا۔
کانفرنس میں برطانوی ایجوکیشن سیکریٹری بریجٹ فلپسن نے بھی شرکت کی جبکہ کانفرنس میں پنجاب اور کے پی کے وزرائے تعلیم بھی شریک ہوئے۔