• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ کے بعد قیاس آرائی سے گریز کرنا چاہیے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ کے بعد ہمیں قیاس آرائی سے گریز کرنا چاہیے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گھر کی بات باہر رکھی، انہیں سیکیورٹی کی ضرورت ہے کہ تو ہم بہتر سیکیورٹی میں انہیں رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یہ بات بین الاقوامی انسانی حقوق کی کمیٹی کے سامنے لے گئے، میں اپنے خرچے پر وہاں گیا اور 2 گھنٹے سارے سوالوں کے جواب دیے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 15 مختلف ممالک کے سابق پارلیمان اس میں موجود ہیں، سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے بعد ہمیں قیاس آرائی سے گریز کرنا چاہیے۔

دوران اجلاس سینیٹر فلک ناز چترالی نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کی، جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس بدھ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید