• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف سے صدر اے آئی آئی بی زوجیائی کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے صدر زوجیائی نے ملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق صدر اے آئی آئی بی سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کےلیے مسلسل معاونت کو سراہا۔

اعلامیے مطابق دوران ملاقات وزیراعظم نے ریلوے، زراعت، زرعی صنعت اور علاقائی روابط کے شعبوں میں شمولیت پر بات چیت کی جبکہ قابلِ تجدید اور مقامی توانائی کے وسائل، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں شمولیت پر بھی گفتگو کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اے آئی آئی بی جیسےمالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری ان مقاصد کے حصول کےلیے نہایت اہم ہے۔

دوران ملاقات صدر اے آئی آئی بی نے کہا کہ بینک پاکستان کے اسٹریٹجک شعبوں میں منظم انداز میں معاونت کی فراہمی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

زوجیائی نے یہ بھی کہا کہ انویسٹمنٹ بینک پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے، ریلوے، شاہراہوں کے انفرااسٹرکچر کی ترقی، علاقائی، سرحد پار روابط میں تعاون وسیع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور شہری و دیہی ترقی میں تعاون وسیع کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید