• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی صلاحیت نہیں، اسرائیلی ماہرین

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی ذمے داران اور عسکری ماہرین نے کہاہے کہ اسرائیل اس وقت ایسے کسی بھی حملے کی قدرت رکھنے سے عاجز ہے جس کے ذریعے ایرانی جوہری پروگرام کو بڑی حد تک تباہ یا حتی کہ موخر کیا جا سکے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ اسرائیلی شخصیات نے باور کرایا ہےکہ اس نوعیت کا حملہ کسی طور بھی قریبی وقت میں ممکن نہیں ہو گا۔ایک اعلی سطح کے اسرائیلی سیکورٹی ذمے دار نے بتایاکہ یقینا اس امر کے لیے کم از کم دو سال درکار ہوں گے تا کہ ایسے حملے کی تیاری کی جا سکے جو ایران کے جوہری منصوبے کو بھاری نقصان پہنچا سکے۔
تازہ ترین