• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں کسٹم کلیرنس نظام کو مربوط بنایا جائیگا، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نےچمن میں تاجروں کو کسٹم کلیرنس نظام کو مربوط بنا نےکی یقین دہانی کرائی ہے ،دورہ بلوچستان کے تیسرے اور آخری روز ڈ چیئرمین ایف بی آر نے کسٹمز ہاؤس چمن کا دورہ کیا،تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر بامعنی حل کرنیکی یقین دہانی کرائی گئی۔ ڈاکٹر محمد سعید خان جدون ممبر (کسٹمز پالیسی) ایف بی آر، محمد صادق چیف کلکٹر کسٹمز (بلوچستان) اور راشد حبیب خان کلکٹر کسٹمز، اپریزمنٹ کوئٹہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ این ایل سی حکام نے چیئرمین کو جاری آئی ٹی ٹی ایم ایس پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی اور بتایا کہ پروجیکٹ بارڈر سروس پروگرام کے تحت علاقائی تجارت میں بہتری لانے کے لئے کیریک کا جزو ہے اور اس سلسلے میں 42 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔پروجیکٹ کے مکمل ہونے کا وقت 23 اپریل 2023 تھا مگر بین الاقوامی تجارت میں فروغ کے پیش نظر پروجیکٹ کو دسمبر کے آخر تک مکمل کر لیا جائیگا۔

تازہ ترین