• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، ڈیلوری بوائے سے لوٹ مار، ڈاکو کی فائرنگ سے ساتھی ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر بلاک 11میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کی جانب سے لوٹ مار کی کوشش کے دوران ڈیلیوری بوائے فیصل کی مزاحمت پر ڈاکو نے فائرنگ کردی جس سے فیصل اور ڈاکو کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا جسے چھوڑ کر ساتھی فرارہوگیا، اطلاع پر پولیس زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کررہی تھی کہ راستے میں زخمی ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ڈیلیوری بوائے فیصل کو گولی کان سے چھوتی ہوئی گئی تھی جو کہ معمولی زخمی ہوا ہے ،پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی عمر 28 سے 30 برس ہے تاہم اسکی شناخت نہیں ہو سکی،پولیس نے فیصل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ،پولیس کے مطابق اس دوران رانا ریحان نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ اتوار کی ر ات گلستان جوہر بلاک 14سے دو ملزمان نے اس سے موبائل فون اور نقدی چھینی تھی ، رانا ریحان نے ہلاک ڈاکو کو شناخت کرلیا ، ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فون برآمد ہوئے جس میں ایک موبائل ریحان کا تھا ، پولیس نے ڈاکو کی لاش کو سردخانے منتقل کردیا ہے ۔

تازہ ترین