• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی فارم کا اوزی اوسبورن کو منفرد خراجِ عقیدت

فوٹو: اسکرین گریب۔انسٹاگرام
فوٹو: اسکرین گریب۔انسٹاگرام

برطانیہ کے ایک فارم نے معروف راک گلوکار اوزی اوسبورن کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ’کدو موزیک‘ بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ساؤتھمپٹن کے سنی فیلڈز فارم میں سیکڑوں کدو اور اسکواش پھلوں کو اس انداز میں ترتیب دیا گیا کہ مجموعی طور پر یہ ’پرنس آف ڈارکنِس‘ اوزی اوسبورن کی تصویر کی شکل اختیار کر گیا۔

 2,281 مربع فٹ رقبے پر پھیلے اس شاہکار کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کا سب سے بڑا ککربِٹا موزیک قرار دیا گیا۔

اس کی افتتاحی تقریب میں اوسبورن کی اہلیہ شیرون اوسبورن اور بیٹی کیلی اوسبورن نے خصوصی شرکت کی اور فن پارہ تخلیق کرنے والی ٹیم کو سراہا۔

یاد رہے کہ اوزی اوسبورن، جو مشہور بینڈ بلیک سیبتھ کے مرکزی گلوکار تھے، رواں سال 22 جولائی کو 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید