اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)سی ٹی ڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اوکاڑہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئےکالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے 5ہینڈ گرنیڈز سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد کر لیا۔سی ٹی ڈی پولیس ساہیوال کو ا نٹیلی جنس بیسڈ اطلاع ملی کہ غربی بائی پاس اوکاڑہ پر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے2مبینہ دہشت گرد موجود ہیں جو یہاں پر دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے ہیں،جس پر غربی کالعدم تنظیم کے دونوں مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاگیا جنکی شناخت رفیق اور نعیم کے نام سے ہوئی،دونوں دہشت گردوں کا تعلق ضلع ڈی آئی خان کی تحصیل پروا سے بتایا جاتا ہے۔