لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے روبرو موٹروے زیادتی کے مقدمے کے مجرم عابد ملہی اور شفقت عرف بگا کو سزائے موت دینے کے فیصلے کےاپیل پر سماعت نہ ہوسکی، جسٹس چویدری عبدالعزیز کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مجرم عابد ملہی اور شفقت عرف بگا کی اپیلوں پر سماعت کرنی تھی لیکن بنچ کے سربراہ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی عدم دستیابی کی کے وجہ سے مقدمہ کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی عابد ملہی اور شفقت عرف بگا نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کی سزا کو چیلنج کیا گیا ہے گزشتہ سماعت پر مجرموں کی اپیل پر نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا گیا تھا اپیل میں موت، قید اور جرمانے کی سزاو¿ں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔