• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کی خاتون اول پیدائشی مرد تھیں، سوشل میڈیا پر دعوؤں کی بھرمار

کراچی (نیوز ڈیسک) فرانس کے صدر ایمانوئیل میغوں اپنی اہلیہ کیخلاف انٹرنیٹ پر جاری مہم سے نالاں نظر آتے ہیں، سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ بریجیٹ میری کلاڈ پیدائشی طور پر مرد تھیں، ان کا سابقہ نام ژان مائیکل تھا۔

 فرانسیسی میڈیا نے ان دعووں کے حوالے سے ایک رپورٹ نشر کی اور بتایا کہ اس طرح کے دعوے سب سے پہلے ستمبر میں سامنے آئے تھے تاہم، یہ سازشی نظریات کے علاوہ کچھ نہیں۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے بعد اب ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر یہی دعوے دوبارہ گردش کر رہے ہیں، اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 34؍ ہزار پوسٹس میں یہی کہا گیا ہے کہ فرانسیسی خاتون اول ٹرانس جینڈر تھیں اور ہیش ٹیگ کے ساتھ پوسٹس کو ٹوئیٹ اور ری ٹوئیٹ کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین