• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر ارشاد سرکی کا کہنا ہے کہ پولیو ورکر خاتون کی ڈی این اے رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر ارشاد سرکی نے بتایا کہ لمس یونيورسٹی لیبارٹری جامشورو نے زیادتی کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاتون سے زیادتی کیس کی رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون اور ملزم احمد جکھرانی کے ڈی این اے میچ کر گئے ہیں۔

واضح رہے کہ خاتون پولیو ورکر کو 11 ستمبر کو انسدادِ پولیو مہم کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید