حیدر آباد کی تحصیل نیرون کوٹ میں 29 مہینے کا بچہ پولیو سے معذور ہو گیا۔
حکّام کے مطابق کراچی اور حیدر آباد میں بڑے پیمانے پر پولیو وائرس پھیل رہا ہے۔
حکّام نے بتایا کہ سندھ میں پولیو سے متاثر بچوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے جبکہ بلوچستان کے کوئٹہ بلاک میں بھی پولیو وائرس انتہائی شدت سے حملہ آور ہے۔
حکّام کے مطابق ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 24 ہو گئی۔
حکّام کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو کے قطرے پلانےکے علاوہ بچوں کو پولیو کا شکار ہونے سے بچانےکا اور کوئی طریقہ نہیں، والدین کسی بھی سازشی تھیوری پر یقین نہ کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔