• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا نان فائلرز کیٹیگری ختم کرنے کا خیرمقدم

صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن انور کاشف ممتاز—فائل فوٹو
صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن انور کاشف ممتاز—فائل فوٹو

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن (پی ٹی بی اے) نے نان فائلرز کیٹیگری ختم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

پی ٹی بی اے کے صدر انور کاشف ممتاز کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کیٹیگری ختم کرنا آنے والی نسلوں سے قرضوں کا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نان فائلرز کیٹیگری ختم کرنے سے ٹیکس فائلرز کا اعتماد بڑھے گا، نان فائیلرز سرمایہ کاری کر سکیں گے نہ بینک اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

انور کاشف ممتاز کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کو فائلرز بننے کا موقع دیا جائے،  اضافی ٹیکس آمدنی عوامی کی فلاح پر خرچ کی جائے۔

پی ٹی بی اے کے صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 25 اکتوبر تک بڑھائی جائے۔

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کر کے ٹیکس نہ دینے والوں پر 15 پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے 5 ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی، جن میں جائیداد، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر ، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پر پابندیاں شامل ہیں۔

حکومت نے جدید مشین لرننگ اور الگورتھمز کے ذریعے نان فائلرز کی شناخت کا فیصلہ کیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید