بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گرفتار ینگ ڈاکٹرز اور دیگر افراد پر فردِ جرم عائد کر دی۔
ینگ ڈاکٹرز سمیت 19 افراد کو ضلع کچہری میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
دورانِ سماعت ینگ ڈاکٹرز اور دیگر گرفتار افراد نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے استغاثہ کو آئندہ پیشی پر گواہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
عدالت کی جانب سے گرفتار ینگ ڈاکٹرز اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ 16 ینگ ڈاکٹرز اور 3 پیرا میڈیکل اسٹاف کو سیکیورٹی زون میں احتجاج کرنے، دھرنا دینے اور دیگر مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔