• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے جعلی حکمرانوں کا خاتمہ کردیا، مولانا فضل الرحمٰن

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مسلط جعلی اور سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکارہے ، عوام نے ووٹ کی طاقت سے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جعلی حکمرانوں کا خاتمہ کردیا، 23 مارچ کو سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف لانگ مارچ ہوگا ،ہر اس قوت کا مقابلہ کیا جس نے ہماری اصولی سیاست کو ختم کرنیکی کوشش کی‘ کارکن لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں،کارکن حکومت مخالف لانگ مارچ اور آئندہ انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے ،مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جمعیت اپنے نظریات اور اصولوں پر قائم جماعت ہے اور ہمیشہ اکابرین کے نقش قدم پر چل کر ہر اس قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس نے ہماری اصولی سیاست کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کو گزشتہ انتخابات میں پارلیمنٹ سے دور رکھنے کیلئے ایسی جعلی اور سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی جس کی وجہ سے آج ملک بحرانوں کا شکار ہے ۔

تازہ ترین