• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی جس کے نتیجے میں اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر ممبرشپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع ختم ہوگیا۔حکم امتناع ختم ہونے پرن لیگی رہنماکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما نوازش علی پیرزادہ کی درخواست پر سماعت ہوئی تو مدعی پیش نہ ہوئے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ درخواست گزار نوازش پیرزادہ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے، اسحاق ڈار کو عدالت نے طلب کیا تھا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہوئے۔

تازہ ترین