ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمدنے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیاانہوں نے مختلف برانچوں میں جاکر سروس ڈیلیوری کی انسپکشن کی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ایک چھت تلے اراضی ریکارڈ کی تمام سہولیات فراہم کی ہیں۔پراپرٹی ریکارڈ میں شناختی کارڈ کے اندراج کا عمل تیز کیا جائے۔اراضی سنٹرز پر صفائی اور انتظار گاہوں میں مثالی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے ملکیتی کاغذات کے حصول کے سسٹم کا معائنہ کیاور اراضی سنٹر میں آئے متعدد سائلین کی بات چیت کی۔ کمشنر ملتان نے عباس پور بنیادی مرکز صحت کی انسپکشن کیلئے دورہ کیا۔انہوں نے ادویات سٹور ریکارڈ رجسٹر چیک کیا اور مریضوں ، انکے لواحقین سے دستیاب سہولیات کے بارے میں بات چیت کی۔ اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ہیلتھ سنٹر پر گائنی سمیت میڈکل کی جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہیں۔ دیہی علاقوں میں ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ سمیت تمام سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے محنت کریں۔ شہری ہیلتھ مراکز پر زیادہ سے زیادہ کرونا ویکسی نیشن کرائیں۔