• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل ایئرپورٹ کو فعال بنانے پر ترکی اور قطر متفق

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ کو فعال بنانے پر ترکی اور قطر میں اتفاق ہوگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی اور قطر مشترکہ طور پر کابل کےحامد کرزئی ایئرپورٹ کو آپریشنل کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق آپریشن کا عمل افغانستان کی عبوری حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، اس حوالے سے ترکی اور قطر کی خصوصی مذاکراتی ٹیم جمعرات کو کابل پہنچے گی۔

قطر اور ترکی کے درمیان 7 دسمبر کو کابل ایئرپورٹ کو فعال بنانے کے لیے مذاکرات ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذاکرات ترکی کے وزیر خارجہ مولود اوگلو کے دورہ قطر کے دوران کیے گئے، ترک کمپنی اور قطری کمپنی کے درمیان شراکت داری کا باضابطہ معاہدہ طے پایا تھا۔

تازہ ترین