• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، بلدیاتی الیکشن میں PTI کا کوئی کردار نہیں دیکھ رہا، یار محمد رند

کراچی(ٹی وی رپورٹ) بلوچستان میں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں دیکھ رہا،خیبر پختوا میں جو ہوا وہ نوشتہ دیوار تھا وزیر اعظم سے پوچھوں گا کہ کون سے لوگ ہیں جنہوں نے غلط امیدواروں کا انتخاب کر وایا۔

لوگ کارکردگی دیکھتے ہیں، وعدوں کا پورا ہونا دیکھتے ہیں 7سال سے پی ٹی آئی میں ہوں افسوس سے کہوں گا ہم ایک پارٹی نہیں بن سکے۔

ان خیالات کا اظہار صدر پی ٹی آئی بلوچستان یار محمد رند نے ایک انٹرویو میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی شکست میں خان صاحب سے زیادہ ان کے رفقاء کا ہاتھ ہے خیبر پختونخوا کی شکست میں کورونا کا بھی ہاتھ ہے کیونکہ کورونا کی وجہ سے حکومت کو وسائل ضائع کرنے پڑے اور مہنگائی بھی بڑھی۔ 

مجھے قدوس بزنجو کی وزارت چلتی ہوئی نظر نہیں آرہی ،عبد القدوس نے جب سے حلف لیا ہے ان کے قریب وہ لوگ ہیں جو پہلے ہی طاقت میں رہے ہیں۔

تازہ ترین