پشاور (جنگ نیوز)محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے مختلف کارروائیوں کے دوران جعلی کرنسی اور منشیات برآمد کرکےدو ملزمان گرفتار کرلیا۔ماجد خان پراونشل انچارج ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کی زیر نگرانی حمزہ باچا انچارج EIB-6اور ناصر امیر ایڈیشنل انچارج نے بمعہ دیگر عملہ کے حاجی کیمپ کے قریب مسافر گاڑی میں سوار مسافر سے تلاشی کے دوران 1لاکھ روپے کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کر لی ، ملزم نور اللہ ولد بسم اللہ جان کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے مقدمہ درج کرادیا گیا۔دریں اثنامحکمہ ایکسائز تھانہ مردان ریجن کے عملےنے چارسدہ پشاور روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے مخبر شدہ گاڑی کو روک کر تلاشی لی توگاڑی 1200گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم امان خان ولد غلام ساکن پشاورکو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔