کوئٹہ میں بولان میڈیکل کمپلیکس سے زیرِ علاج قیدی فرار ہوگیا، قیدی منشیات کے کیس میں سینٹرل جیل میں عمر قید کاٹ رہا تھا۔
بولان میڈیکل کمپلیکس سے زیر علاج قیدی کے فرار کے بعد انچارج اے ایس آئی سمیت 5 اہل کار معطل کر دیے گئے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ فرائض میں غفلت برتنے پر انچارج اے ایس آئی سمیت 5 اہلکاروں کو معطل اور مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔