ٹنڈوالہ یار (نیوز ایجنسیاں)پی پی رہنما آصف علی زرداری نے کہاہےکہ انہوں نے پاکستان کو نانی ویہڑہ سمجھ رکھا ہے،کسی کو اٹھاتے کسی کو بٹھاتے ہیں، لاہور،اسلام آباد میں خیمہ لگا کر فیصلہ کن جنگ کرونگا۔
ٹنڈوالہ یار میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر مملکت وپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو نانی ویہڑا سمجھ رکھا ہے،کسی کو اٹھاتے کسی کو بٹھاتے ہیں ،لاہور ، اسلام آباد میں خیمہ لگا کر فیصلہ کن جنگ کرونگا، حکومت کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا.
وفاقی حکومت اور ہمارے درمیان کچھ مسائل ہیں جو چلتے رہیں گے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی کام کئے، بھٹو صاحب نے عوام کے مسائل کو ترجیح دی،ہم بلاول اور آصفہ بھٹو کی قیادت میں عوام کی خدمت کرتے ہیں۔