اوکاڑہ(وارث حیدری /نمائندہ جنگ) زرداری اور شہباز شریف کا ایک ہی دن حکومت کے خلاف سخت مؤقف کا اظہارسیاسی حلقوں میں اہمیت اختیار کر گیا ہے.
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے معتدل حلقےاپوزیشن جماعتوں کے کم سے کم نکات پر اتفاق کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں ۔زرداری کے لاہور قیام کے دوران ان کی شہباز شریف سمیت ن لیگ کی مرکزی قیادت سے ملاقات کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
سیاسی حلقوں نے اس بات کو بھی نوٹ کیا ہے کہ زرداری نے مسلم لیگ ن پر اور میاں شہباز شریف نے پیپلز پارٹی پرتنقید سے گریز کیا ہے۔
اسے مشترکہ جدوجہد کی ابتداء سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کی گرینڈ الائنس کی خواہش رکھنے والی سیاسی شخصیات ایک بار پھر سرگرم عمل ہو گئی ہیں۔