لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے اپنے بیان میں کہاکہ زرداری اور شہبازشریف کو جھوٹ بولنے کی عادت پڑ چکی ہے عوام ان کے کسی بہکاوے میں نہیں آئے گی، خیبرپختونخوا کی عوام نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو صوبے سے ہمیشہ کے لئے فارغ کردیا ہے، زرداری اور شہبازشریف کو صرف اپنی چوری بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے ۔