• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معین اختر کے 44 برس پرانے خط میں اپنی موت کا تذکرہ

معین اختر، فائل فوٹو
معین اختر، فائل فوٹو

پاکستان کے لیجنڈ فنکار معین اختر کا آج 71واں یوم پیدائش ہے۔ اس دن کی مناسبت سے معین اختر کو یاد کرتے ہوئے اُن کے ایک خط کا تذکرہ یہاں کیا جائے گا جس میں انہوں نے اپنی موت سے 34 برس قبل ہی اپنی موت کا تذکرہ کیا تھا۔

معین اختر نے اپنے دوست اقبال وحید کو اگست 1977  میں ایک خط لکھا تھا جس میں خط اور خط کے ساتھ بھیجی گئی تصویر کو سنبھال کر رکھنے کا کہا گیا تھا۔

معین اختر کا خط

اپنے عزیز دوست اقبال وحید کے نام،

معین اختر کا خط، سوشل میڈیا
معین اختر کا خط، سوشل میڈیا

موت کا وقت؟ شاید کسی کو نہیں معلوم کہ سب کو ایک نہ ایک دن جانا ہوگا، شاید پہل ہم ہی کر بیٹھیں، اس صورت میں اس تحریر اور اس تصویر  دونوں کی حفاظت کرنا جو تمہیں ہمیشہ اس مخلص کی یاد دلاتی رہے گی۔

معین اختر:

18-8-1977

خیال رہے کہ ماضی میں بحیثیت اداکار، گلوکار، صداکار،اسٹینڈ اپ کامیڈین، مصنف، میزبان اور ہدایتکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے معین اختر آج بھی مداحوں کی یادوں میں موجود ہیں۔

فن کی دنیا میں مزاح سے لے کر پیروڈی تک اسٹیج سے ٹیلی ویژن تک معین اختر ہر اسٹیج پر ہی چھائے رہے۔

معین اختر نے بطور اداکار اپنے کیریئر میں چار دہائیوں سے زیادہ عرصے تک پاکستان اور دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔

معین اختر کے یادگار ڈراموں میں روزی، ہاف پلیٹ، شو ٹائم، اسٹوڈیو ڈھائی، ففٹی ففٹی، آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے اور عید ٹرین شامل ہیں۔

تازہ ترین