• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری معین اختر کو یاد کر کے افسردہ ہوگئیں

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری معروف کامیڈین اداکار معین اختر کو یاد کر کے افسردہ ہوگئیں۔

بشریٰ انصاری نے 2011 میں دارِ فانی سے کوچ کر جانے والے معین اختر، معروف ادیب انور مقصود کے ہمراہ دوران شو کی ایک تصویر شیئر کی۔

View this post on Instagram

Hum teen ...moin Akhtar!!!! Miss u a lot.

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra) on


تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بشریٰ انصاری نے لکھا کہ ’ہم تین! معین اختر ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔‘

ماضی میں بحیثیت اداکار، گلوکار، صداکار،اسٹینڈ اپ کامیڈین، مصنف، میزبان اور ہدایتکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے معین اختر آج بھی مداحوں کی یادوں میں موجود ہیں۔


معین اختر نے بطور اداکار اپنے کیریئر میں چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک پاکستان اور دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔

معین اختر کے یادگار ڈراموں میں روزی، ہاف پلیٹ، شو ٹائم، اسٹوڈیو ڈھائی، ففٹی ففٹی، آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے اور عید ٹرین شامل ہیں

تازہ ترین