• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کی شکست کا اثر پنجاب پر پڑے گا، غلام سرورخان کا اعتراف

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورخان نے اعتراف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کا اثر پنجاب میں پڑے گا۔

اسلام آباد میں جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں غلام سرور خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو بری شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مقابلے میں اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں  ن لیگ اور پی پی کو خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں بد ترین شکست ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی نے بلدیاتی الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کی ہے، خیبرپختونخوا کا اثر پنجاب کے بلدیاتی انتخابات پر پڑے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جے یو آئی اور پنجاب میں ن لیگ سے مقابلہ ہوگا، دیگر جماعتیں تو گلی محلے کی جماعتیں رہ گئی ہے۔

غلام سرور خان نے یہ بھی کہا کہ دو نمبر بد دیانت لوگوں کی سیاست مسلم لیگ ن کرتی ہے، تحریک انصاف میں موروثی سیاست کا کوئی وجود نہیں۔

تازہ ترین