• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثاقب نثار اور رانا شمیم کو بلانے پر فواد چوہدری کا چیئرمین قائمہ کمیٹی کو خط


قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں رانا شمیم اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بلانے کے معاملے پر فواد چوہدری نے چیئرمین قائمہ کمیٹی میاں جاوید لطیف کو خط لکھ دیا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی جاوید لطیف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور رانا شمیم کو طلب کرنے کا معاملہ ایجنڈے سے نکال دیں۔

 فواد چوہدری کی جانب سے لکھے گئے خط میں قائمہ کمیٹی کو ایجنڈا آئٹم نمبر 6 اور 7 کو ایجنڈے سے نکالنے کا کہا گیا، چیئرمین قائمہ کمیٹی میاں جاوید لطیف نے ایجنڈا آئٹمز منہا کرنے سے معذرت کرلی۔

 میاں جاوید لطیف نے اپنا موقف دیا کہ ایجنڈا آئٹم کمیٹی کی اکثریتی رائے سے طے کیے گئے ہیں۔

جاوید لطیف نے جواب دیا کہ  کمیٹی کے اکثریتی ارکان نے ثاقب نثار اور رانا شمیم کو بلانے کی حمایت کی تھی، فواد چوہدری شاید اسی وجہ سے کمیٹی کے گذشتہ اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ قائمہ کمیٹی اطلاعات نے 29 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں  سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو طلب کررکھا ہے۔

قائمہ کمیٹی نے سابق چیف جسٹس اور رانا شمیم کے لیے سوالات بھی تیار کررکھے ہیں۔

تازہ ترین