کوئٹہ (نمائندہ جنگ)تربت میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہو گئے جوابی فائرنگ میں حملہ آور فرار ہو گئے،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیاگیا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے ناصر آباد میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر گزشتہ شب نامعلوم حملہ آوروں نے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو جوان لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح شہید ہو گئے دیگر جوانوں کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لاشوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ حملہ آوروں کی گرفتار ی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا جو رات گئے تک جاری تھا۔