کراچی (ٹی وی رپورٹ) بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف تاحیات نااہل ہوئے ہیں میں اس قانون کے حق میں نہیں ہوں، موجودہ حکومت اگر گری تو اپنے ہی وزن سے گرے گی۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن، شاہد خاقان وغیرہ سب مان رہے ہیں کہ اگر ان پر سے مقتدر حلقوں کا ہاتھ ہٹ جائے تو ہم ان کو آسانی سے ہرادیں گے اصل میں وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ غیر جانبدار ہوجائیں اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے حق میں جانبدار ہوجائیں تو ہم ان کو گرالیں گے یہ کوئی بات نہ ہوئی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف سیاست کے کھلاڑی ہیں وہ بہت اچھے طریقے سے محفوظ مقام لندن تک پہنچ گئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ میں نہیں سمجھتا کہ شہباز شریف کا آگے ہونا ممکن ہے مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہوجائیں یہ ممکن نہیں اور اب مریم نواز کے بعد اب جنید صفدر بھی میدان میں اتر آئے ہیں۔