• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش میں مسافر فیری میں آگ بھڑکنے سے 37 افراد ہلاک

ڈھاکہ (اے ایف پی /جنگ نیوز )بنگلہ دیش میں مسافر کشتی میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے، آتشزدگی کے نتیجے میں 100افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ دریا میں کود کر بھی متعدد افراد جان سے گئے ، تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں ایک مسافر فیری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہو گئے ۔اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی صبح جھالوکاٹی ضلع کے جنوبی دیہی علاقے میں پیش آیا جو دارالحکومت ڈھاکہ سے 250کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔مقامی پولیس چیف معین الاسلام کا کہنا ہے کہ تین منزلہ اوبھیجن 10 نے آگ پکڑ لی، ہم نے 32لاشیں نکال لی ہیں۔ زیادہ تر افراد آگ کی وجہ سے ہلاک ہوئے جبکہ کچھ دریا میں چھلانگ لگانے کے بعد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے جلنے کی وجہ سے زخمی ہونے والے 100 افراد کو باریسل کے اسپتالوں میں بھیجا ہے۔معین الاسلام کے مطابق آگ انجن روم میں لگی جس نے فیری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تازہ ترین