لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے بابائے قوم قائد اعظم کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم ؒ نے مسلمانوں کو الگ وطن کے ذریعے قومی شناخت اور شعور دیا۔ ترقی کے لئے تنظیم، اتحا د، ایمان کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے رہنما اصول اپنا کر ہی ہم اپنے مقاصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔ قائد اعظم ؒ پاکستان کواسلامی، جمہوری و فلاحی ریاست دیکھنے کے خواہاں تھے۔