• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنے والی نسل کو ’نیا پاکستان‘ نہیں ’جناح کا پاکستان‘ چاہیے, شیری رحمان

شیری رحمان، فائل فوٹو
شیری رحمان، فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کی نائب صدر  سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ  آنے والی نسل کو ’نیا پاکستان‘ نہیں ’جناح کا پاکستان‘ چاہیے۔

اُنہوں نے قائداعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم اورساتھیوں کی جدوجہد کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ہمیشہ جمہوریت، اقلیتوں، مساوی حقوق کی بات کی، قائداعظم کی 11 اگست 1947ء کی مشہور تقریر یاد رکھنے اور اس پر عمل کی ضرورت ہے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ آنے والی نسل کو ’نیا پاکستان‘ نہیں ’جناح کا پاکستان‘ چاہیے۔

سینیٹر شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ کرسمس پر عیسائی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

تازہ ترین