• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثاقب نثار نے جج کے کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، سعد رفیق


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جج کے کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ان پر توہین عدالت لگنی چاہیے تھی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں ہر وزیراعظم پر الزام لگائے گئے، پاناما کا کیس آیا تو سارے کیس چھوڑ کر نواز شریف کو سزا دی گئی۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ملک میں بہت سی اندرونی دراڑیں ہیں، دس ہزار کا جتھہ آتا ہے اور حکومت کو لرزا دیتا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی ری برتھ ہونا چاہیے، کارکردگی کی بنیاد پر آگے بڑھیں۔

تازہ ترین