پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قوم حکمرانوں سے پوچھتی ہے کہاں ہے سستی روٹی؟ کہاں ہے سستی چینی؟
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ ن آپ سے جیلوں کا حساب نہیں مانگتی مگر عمران نیازی تمہیں قوم کے چکنا چور خوابوں کا حساب دینا ہوگا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے نئے پاکستان کو جھوٹ کے نعروں تلے اور پاکستانیوں کے خوابوں کو دفن کردیا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ کھلاڑی نہیں، اس نے قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا، اور قوم کے ساتھ جھوٹے وعدوں کا گھناؤنا کھیل کھیلا۔