• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک نور مرجان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگروں نے چوکی پر فائرنگ کی جس کے بعد فوجی جوانوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کرم کے رہائشی 32 سالہ نائیک نور مرجان نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگروں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید