• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس کہیں پر بھی ہوسکتا ہے، نثار کھوڑو


پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس کہیں پر بھی ہوسکتا ہے۔

نثار کھوڑو نے پی پی کے سی ای سی اجلاس کے التوا سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملتوی کیا گیا اجلاس کہیں بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ای سی اجلاس کا ون پوائنٹ ایجنڈا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ای سی کا ملتوی کیا گیا اجلاس گڑھی خدا بخش، نوڈیرہ یا کراچی سمیت کہیں بھی بلایا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل اطلاعات آئی تھیں کہ پی پی نے اپنی سی ای سی کا نوڈیرو میں ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا۔

پارٹی ذرائع نے سی ای سی اجلاس کی التوا کی وجہ بینظیر بھٹو کی برسی کے دن وقت کی کمی کو قرار دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس آئندہ ماہ جنوری میں کراچی میں ہوگا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کے لیے جیالوں کی گڑھی خدا بخش آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبائی حکومت گڑھی خدا بخش میں واقع مزار کے احاطے میں صفائی اور انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

تازہ ترین